پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کوئی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آسکا۔جمعرات 15 جنوری 2025 کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 500روپے سے بھی زائد کی کمی ہوئی تھی، جبکہ آج سامنے آنے والی پیشرفت کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمت اپنے گزشتہ مقام پر مستحکم ہیں۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700روپے کی کمی ہوئی. جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 82ہزار 462روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 3ہزار172 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 13ہزار 633روپے پر آ گیا۔سونے کی یہ قیمت آج بغیر کسی کمی بیشی کے اسی سطح پر برقرار ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز عالمی منڈی میں سونا 37 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 601 ڈالر فی اونس کی سطح پر آیا تھا، جو آج بھی برقرار ہے .تاہم آج عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 1ڈالر کے اضافے کے ساتھ 90اعشاریہ 50ڈالرز کی سطح پر آگئی۔مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں گزشتہ روز کمی دیکھی گئی، 24 قیراط چاندی فی تولہ 150روپے سستی ہو کر 9 ہزار 425روپے جبکہ 10 گرام چاندی 129روپے کمی کے بعد 8 ہزار 80روپے پر آ گئی۔آج بھی یہ نرخ برقرار ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…