اردو نیوز اپڈیٹس

خوشخبری 8 لاکھ پاکستانیوں کے لیے بیرونِ ملک روزگار کا بڑا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت نے سال 2026 میں 8 لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کے لیے بیرونِ ملک بھیجنے کا ہدف مقرر کر لیا ہے، جو گزشتہ برس بیرونِ ملک ملازمت حاصل کرنے والے تقریباً 7 لاکھ 40 ہزار افراد کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (KATI) کے وفد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت کی عالمی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے.خصوصاً خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے ممالک اور دیگر بین الاقوامی منڈیوں میں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کوریا اور جاپان کے تعاون سے سافٹ اسکلز ٹریننگ پروگرامز متعارف کرا رہی ہے، جن کا مقصد پاکستانی افرادی قوت کی مہارتوں کو عالمی لیبر مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور ان کی بین الاقوامی مسابقت میں اضافہ کرنا ہے۔چوہدری سالک حسین نے بیرونِ ملک ملازمت کی خواہشمند خواتین کے لیے ایک اہم پالیسی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے کم از کم عمر کی حد 35 سال سے کم کر کے 25 سال کر دی گئی ہے، جس سے خواتین کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔وفاقی وزیر کے مطابق بیرونِ ملک کام کرنے والے ہنرمند پاکستانی نہ صرف ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی نمایاں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کوریا میں کام کرنے والا ایک پاکستانی ورکر اوسطاً ماہانہ 1,800 ڈالر ترسیلاتِ زر وطن بھیجتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیز کو درپیش مسائل کے حل، ہنرمندی کے فروغ اور بیرونِ ملک محفوظ، منظم اور باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جامع اصلاحات پر عمل درآمد کر رہی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

19 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

19 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

19 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

19 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

19 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

20 hours ago