پاکستان نیوز پوائنٹ
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو یوکرین کے علاقے دونباس (Donbas) پر فوجی یا دوسرے طریقوں سے قبضہ ضرور کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے جہاں نئی دہلی ائیرپورٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی پیوٹن ملاقات میں جغرافیائی سیاست سمیت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں توسیع اور ممکنہ دفاعی معاہدوں پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ روسی صدر پیوٹن آج روس بھارت سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔دوسری جانب دورہ بھارت کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ماسکو یوکرین کے علاقے دونباس ( Donbas) پر فوجی یا دوسرے طریقوں سے قبضہ ضرور کرے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…