اردو نیوز اپڈیٹس

موٹر وے پولیس سے ایک بھی ناجائز چالان نہیں ہونے دوں گا عبدالعلیم خان کی گڈز ٹرانسپورٹرز کو یقین دہانی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس سے ایک بھی ناجائز چالان نہیں ہونے دوں گا، جو وعدے کیے ہیں انہیں ہر حال میں پورا کریں گے۔روزنامہ جنگ کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز نے مذاکرات کی کامیابی پر وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایکسل لوڈ پالیسی کی خلاف ورزی نہ کریں، یہ ٹرانسپورٹرز کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مقررہ حد سے زیادہ وزن لادنے سے گاڑیوں اور سڑکوں دونوں کا نقصان ہوتا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز ملکی معیشت کے لیے اہمیت کے حامل ہیں، اُن کا تعاون ترقی کے لیے ضروری ہے، ضرورت پڑی تو خود سڑکوں پر کھڑا ہو کر ٹرانسپورٹرز کے مسائل دیکھوں گا۔واضح رہے کہ گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں 9 روز سے جاری ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کر کے گاڑیاں چلانے کا اعلان کر دیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے…

1 day ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِاعظم شہباز شریف نے وزارتوں کو متعلقہ اعداد و شمار قومی ڈیجیٹل…

1 day ago

خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے بلال اظہر کیانی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا…

1 day ago

افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری سے اقوام…

1 day ago

7 اکتوبر کے حملہ آوروں کو بڑی قیمت چکانا پڑ رہی ہے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ 7 اکتوبر کے حملہ آوروں…

1 day ago

امریکی فوج کو ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی فوج کو ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کا…

1 day ago