اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت کےابتدائی 28 ماہ کےدوران قرضوں میں 18 ہزار 832 ارب روپےکا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق مارچ 2024 سے جون2026 کے28 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کےمقامی قرضےمیں 16ہزار766ارب روپے اور بیرونی قرضے میں 2ہزار 66 ارب روپےکا اضافہ ہوا۔ قرضوں میں اوسطاًہر روز 22 ارب 40 روپےسے زائد کا اضافہ بنتا ہے۔ دستاویزات کے مطابق نگران حکومت کے آخری مہینےفروری2024 تک وفاقی حکومت کےقرضے 64 ہزار 810 ارب روپے تھے جبکہ گزشتہ 28 ماہ میں ہونے والے اضافے کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ جون 2026 تک بڑھ کر 83 ہزار 642 ارب روپے ہو گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکےمطابق فروری2024 تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ42 ہزار675 ارب روپے تھا جو جون2026 تک بڑھ کر59 ہزار 441 ارب روپے ہوا۔اسی طرح فروری 2024 تک وفاقی حکومت کابیرونی قرضہ22 ہزار 134ارب روپے تھا جو جون2026 تک بڑھ کر 24 ہزار 201 ارب روپے ہوگیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے…

1 day ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِاعظم شہباز شریف نے وزارتوں کو متعلقہ اعداد و شمار قومی ڈیجیٹل…

1 day ago

خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے بلال اظہر کیانی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا…

1 day ago

افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری سے اقوام…

1 day ago

7 اکتوبر کے حملہ آوروں کو بڑی قیمت چکانا پڑ رہی ہے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ 7 اکتوبر کے حملہ آوروں…

1 day ago

امریکی فوج کو ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی فوج کو ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کا…

1 day ago