اردو نیوز اپڈیٹس

مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو ایئرپورٹ پر نہیں روکا جائے گا وزیر داخلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور کے اچانک دورے کے بعد ایف آئی اے حکام کو سختی سے تاکید کی کہ نامکمل سفری دستاویزات پر کسی کو سفر کی اجازت ہر گز نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے امیگریشن میں آسان ہوئی ہے اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائیگا جبکہ مکمل سفری دستاویزات والے کسی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائے گا۔انہوں نے ائرپورٹ پر مسافروں کے امیگریشن پراسیس کا جائزہ لینے کے لیے امیگریشن کاونٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے پراسیس بارے پوچھا۔وزیرداخلہ نے مسافروں سے بھی امیگریشن پراسیس کے وقت بارے دریافت کیا .جس پر مسافروں نے بتایا کہ امیگریشن میں 30 منٹ میں لگے اور امیگریشن کے لئے انتظامات مزید بہتر کرنے کی استدعا کی۔اس پر محسن نقوی نے مسافروں کو امیگریشن کے عمل کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ائرپورٹ پر تمام کاونٹرز اوپن رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر کاونٹرز اوپن ہونے سے امیگریشن میں تاخیر نہیں ہو گی اور مسافروں کو سہولت ملے گی۔مسافروں سے بات چیت کے دوران ایک مسافر نے وزیر داخلہ سے ایجنٹ کی جانب سے رقم لینے کی شکایت کی. جس پر انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے کیس ڈائریکٹر ایف آئی اے کے سپرد کر کہ ایجنٹ کی فوری گرفتاری کا حکم دیا

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

6 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

6 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

6 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

6 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

6 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

7 hours ago