اردو نیوز اپڈیٹس

میجر عزیز بھٹی شہید کی وطن کے لیے عظیم قربانی ہمارا قومی اثاثہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی شہید، نشانِ حیدر کے یوم شہادت پر پوری قوم انکو دِلی خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ میجر عزیز بھٹی شہید کی وطن کے لیے عظیم قربانی ہمارا قومی اثاثہ ہے۔میجر عزیز بھٹی شہید کی 61 ویں برسی پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دفاعِ وطن کی تاریخ میں میجر عزیز بھٹی شہید کی گراں قدر قربانی بہادری اور جرأت مندی کی روشن داستان ہے۔ 1965 کی جنگ میں دلیری سے اپنی قیمتی جان مادرِ وطن پر نچھاور کی۔ جنگ کے دوران لاہور برکی سیکٹر پر میجر عزیز بھٹی دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹے رہے اور 12 ستمبر 1965ء کو جامِ شہادت نوش کیا۔پوری قوم تمام شہداء بالخصوص میجر عزیز بھٹی شہید کے جذبہ حب الوطنی اور جانفشانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہداء کا نام انکی قربانی کی طرح وطن سے بے لوث محبت کا استعارہ ہے۔ میجر عزیز بھٹی شہید کی وطن کے لیے عظیم قربانی ہمارا قومی اثاثہ ہے۔ وطن کی مٹی گواہ ہے کہ اسکے بہادر سپوت اسکے تقدس اور دفاع کے لیےجان ہتھیلی پر رکھتے ہیں۔ ملکی تحفظ و دفاع کا غیر متزلزل عزمِ پختہ ہماری رگوں میں شامل ہے۔پیغام کے آخر میں وزیر اعظم نے کہا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی بے مثل قربانی اور شجاعت قومی فخر کی علامت ہے۔ اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے ۔آمین

Faisal Bukhari

Recent Posts

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے اپنے لہو سے دلیری کی عظیم داستان رقم کی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ…

14 hours ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نئے صوبوں کی حمایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ…

14 hours ago

میجر راجہ عزیز بھٹی کا 61 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے پاک فوج کاشاندار الفاظ میں خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مسلح افواج نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے میجر راجہ…

14 hours ago

پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے…

14 hours ago

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران جنگ بہت جلد ختم…

14 hours ago

سعودیہ اردن اور جاپان کو ایران کیخلاف قراردادکی حمایت کےنتائج کا سامناکرناہوگا اسماعیل بقائی

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے سعودی عرب، اردن…

14 hours ago