پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایندھن سبسڈی اور کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں توانائی کی موجودہ صورتحال، متبادل ذرائع سے ایندھن کے حصول اور عوامی ریلیف کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیر پیٹرولیم نے ملک میں ایندھن کی موجودہ فراہمی اور کھپت سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ جنگ سے متاثرہ خطوں کے علاوہ دیگر علاقوں سے ایندھن کے حصول کیلئے پیش رفت جاری ہے تاکہ سپلائی میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔نائب وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ کفایت شعاری اقدامات پر مکمل اور موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایندھن سبسڈی پروگرام کے تحت ادائیگیوں کو شفاف طریقے سے ٹریک کیا جائے تاکہ عام آدمی پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔اجلاس میں وزیر آئی ٹی، پیٹرولیم، آئی ٹی و ٹیلی کام کے وفاقی سیکرٹریز، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…