اردو نیوز اپڈیٹس

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور بارے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور بارے دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔چند روز قبل بھی نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو فون کرکے ان کے ساتھ ایران کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، پاک ایران وزرائے خارجہ کی جانب سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے پاک ایران سفارتی روابط جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کا موجودہ علاقائی صورتحال اور اہم پیشرفت پر تبادلہ خیال ہوا، نائب وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے سال نو کی نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیاگیا، نائب وزیراعظم کا پاک سعودی دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا جب کہ سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

10 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

10 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

10 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

10 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

10 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

10 hours ago