اردو نیوز اپڈیٹس

نوجوانوں کو جدید تعلیم کے سفر میں شامل نہ کیا تو پیچھے رہ جائیں گےوزیراعظم نے پہلی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان کردیاوفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اس سال یوتھ کی ترقی کےلیے خاطرخواہ رقم رکھی ہے۔ بچوں کو تعلیم کے مساوی مواقع نہ ملیں تو وہ قائداعظم کا پاکستان نہیں، اشرافیہ کے بچوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات مل جاتی ہیں۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایچیسن کالج اشرافیہ کی تعلیم کے حوالے سے ایک سمبل ہے، وہاں غریب کا بچہ داخل ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ یہ وہ تضاد ہے جس کی وجہ سے ہم تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے رہ گئے، دور دراز علاقوں کے غریب طلباء کو ہم تعلیم کے میدان میں آگے لائے۔چاہتا تھا ہم دوسرے ممالک کے مقابلے میں پیچھے نہ رہیں، بطور خادم پنجاب، میں نے تعلیم کے فروغ کے لیے بہت سے اقدامات کیے۔دانش سکولوں کا دائرہ دیگر صوبوں تک وسیع کیا جارہا ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی دانش سکول قائم کر رہے ہیں، نوجوانوں کو جدید تعلیم کے سفر میں شامل نہ کیا تو پیچھے رہ جائیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پالیسی کےتحت تمام لیبر فورس میں خواتین کے لیے35 فیصد کوٹہ ہوگا، ہر سال سٹارٹ اپس کے لیے 10 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی معرض وجود میں آ رہی ہے، اگلے سال کلاسیں شروع ہوجائیں گی، اس درس گاہ میں جدید تعلیم دی جائے گی۔ پیسے نہیں تو کوئی بات نہیں، نمبر اچھےہیں تو آپ کے لیے دانش یونیورسٹی کے دروازے کھول دیئے جائیں گے،نوجوانوں کی بہتری، اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے لیے سب کچھ کر گزروں گا۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم نےآج تک 7 لاکھ لیپ ٹاپ قابل بچوں کو تقسیم کیے، سب میرٹ پر دیئے گئے،مجھے طعنہ دیا جاتا تھا کہ بچوں کو رشوت کے طور پر لیپ ٹاپ دے رہا ہے۔ اس سال میرٹ پر اڑھائی لاکھ بچوں بچیوں کو انعام کے طور پر کروم بکس دی جائیں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

3 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

3 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

4 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

4 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

4 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

4 hours ago