اردو نیوز اپڈیٹس

نوجوانوں کی توانائی تخلیقی صلاحیت اور عزم پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور عزم پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔صدر مملکت نے پاکستانی نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم، باعزت روزگار اور جدت نوجوانوں کی مشترکہ خواہشات ہیں، نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور عزم پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقریباً 67 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور نوجوان پاکستان کاسب سے بڑا انسانی سرمایہ ہیں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوجوان خواتین کی صلاحیتیں اور قیادت ملکی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کر رہاہے، نوجوان دیانت داری، ہمدردی اور برداشت کی اقدار کو اپنائیں۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو قومی ترقی میں فعال کردار کے لیے بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے، ایک مضبوط،جامع اور خوشحال پاکستان کی تعمیر نوجوانوں کی بھرپور شرکت سے ممکن ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

3 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

3 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

4 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

4 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

4 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

4 hours ago