اردو نیوز اپڈیٹس

وزارت داخلہ کے اداروں کو جدید خطوط پر مکمل تبدیل کرنا ہدف ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے تمام اداروں کو جدید خطوط پر مکمل طور پر تبدیل کرنا ہمارا ہدف ہے، وزارت داخلہ کے ہر ذیلی ادارے کو مثالی اور عوام دوست بنانا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، باہمی رابطے مضبوط کرنے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اصلاحات نافذ کرنے کے پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔‎‎وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اداروں کو باہمی رابطے، تعاون اور کوآرڈینیشن مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ وزارت داخلہ کا کام دیگر وزارتوں سے مختلف اور غیر معمولی نوعیت کا ہے، لینڈ پورٹ اتھارٹی سمیت نئے قائم شدہ اداروں کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی، تمام اداروں کو درکار وسائل مہیا کئے جائیں گے، سب اداروں کو مل کر ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کرنا ہوگی۔انہوں نے تمام اداروں کے سربراہان کو ڈیٹا سکیورٹی اور سائبر سکیورٹی کے حوالے سے مؤثر اور جامع اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ اپنے متعلقہ اداروں کا دو سالہ جامع ٹرانسفارمیشن پلان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ وزارت داخلہ کے تمام اداروں کو جدید خطوط پر مکمل طور پر تبدیل کرنا ہمارا ہدف ہے، ہر ذیلی ادارے کو مثالی اور عوام دوست بنانا ہوگا، عوام کو بہترین سہولتوں اور معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے تمام اداروں کو اپنے اہداف کا حصول یقینی بنانا ہوگا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اداروں کو خودمختار اور بااختیار ہونا چاہیے اور خود فیصلے کرنا ہوں گے، ہرمعاملہ وزارت کو بھیجنے کی ضرورت نہیں، ‎جہاں ضرورت ہو قوانین میں ضروری ترامیم اور اصلاحات کی تجاویز فوری پیش کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ اور رواں سال حج آپریشن کے دوران منشیات سمگلنگ کا ایک بھی کیس رپورٹ نہ ہونا ہمارے اداروں کی کارکردگی میں بہتری کا واضح ثبوت ہے۔وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ وفاقی اداروں میں کام نہ کرنے کا کلچر تھا، ہم نے اس سوچ کو بدلا ہے، تمام اداروں کو ٹارگٹ بیسڈ، نتیجہ خیز اور کارکردگی پر مرکوز انداز میں کام کرنا ہوگا۔اجلاس میں وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں کے سربراہان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیادت میں وزارت داخلہ کے اداروں میں بنیادی اور مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

2 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

2 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

3 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

3 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

3 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

3 hours ago