اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی چوک فلائی اوور کا منصوبہ اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح کے شہریوں کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی چوک فلائی اوور کا منصوبہ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے شہریوں کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، ریل کار کے مجوزہ منصوبے سے جڑواں شہروں کے مکینوں کو مزید آسانیاں میسر آئیں گی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیراعظم نے ٹی روڈ تا اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کے جنکشن (ٹی چوک) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کلومیٹر طویل فلائی اوور جڑواں شہروں اور دیگر علاقوں کو جانے میں سہولت فراہم کرے گا۔انہوں نے منصوبے کے لیے وزیر داخلہ اور سی ڈی اے حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان 2027ء میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کی میزبانی کرے گا، جس کے لیے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کرنا ہوگا۔انہوں نے اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے بتایا کہ تاجکستان نے تحفے میں مختلف اقسام کے پودے دیئے ہیں جو شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے، چند ہفتوں میں شاہراہ دستور کے اطراف خوبصورت پھول نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی پنڈی، اسلام آباد میں سفری سہولت کے نئے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، ریل کار کے منصوبے سے جڑواں شہروں کے مکینوں کو مزید سہولت ملے گی، جب کہ میٹرو بس سروس کے علاوہ ماحول دوست ای وی ٹرانسپورٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبہ 150 دن میں مکمل کیا جائے گا اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر ایک ارب 49 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی، فلائی اوور کی تعمیر سے یومیہ 41 ہزار 572 گاڑیوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی، فلائی اوور کا ڈیزائن نیسپاک نے تیار کیا ہے جو ایک کلومیٹر سے زائد طویل اور 11.30 میٹر چوڑا ہوگا، اس کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس اور ہارٹیکلچر کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ کااظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…

6 hours ago

کوئٹہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ دونوں پائلٹ شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

6 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا گورنر کے پی

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے ضد اور انا کو ترجیح دے کر اپنی آخری پناہ گاہ اور حکومت بھی گنوا دی احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…

6 hours ago

پشاور میں دفعہ 144 نافذ کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…

6 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…

6 hours ago