پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ عزت مآب حاقان فیدان نے انطالیہ میں ملاقات کی. وزیرِ اعظم اپنے سرکاری دورہء ترکیہ کیلئے آج انطالیہ پہنچے ہیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی مالاقات میں موجود تھے۔ گفتگو کے دوران، وزیر خارجہ حاقان فیدان نے وزیر اعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور روایتی مہمان نوازی پر وزیر خارجہ حاقان فیدان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ باعث خوشی ہے کہ وہ اپنے دوسرے گھر ترکیہ کے دورے پر ہیں۔ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور صدر رجب طیب ایردوان سے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ملاقات انکے باعث مسرت ہے.
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…