اردو نیوز اپڈیٹس

لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں وزیرِ اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں سفارتی کوششوں نے یہ جنگ بندی ممکن بنائی ہے، یہ امن کی جانب مثبت پیشرفت ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امید ہے یہ جنگ بندی خطے میں دیرپا اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان لبنان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے میں مستقل امن کے لیے تمام سفارتی اور سیاسی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ ایران میں جنگ بندی کے بعد لبنان اور اسرائیل نے بھی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے گفتگو ہوئی ہے، دونوں ممالک 10 دن کی جنگ بندی پر اتفاق کر چکے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

14 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

14 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

14 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

14 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

14 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

14 hours ago