اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 77 ویں برسی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 77 ویں برسی پر پیغام, آج باباۓ قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 77 ویں برسی پر ان کی بے مثال سیاسی قیادت اور بے لوث قومی رہنمائی پر پورا ملک انکو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح دنیا کی تاریخ کے وہ عظیم راہنما ہیں جنہوں نے انتہائی نامسائد حالات میں اپنی سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن حاصل کیا۔ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے سیاسی و مذہبی حقوق، معاشی و معاشرتی ترقی اور ان کی ثقافت کے تحفظ کے لیے ایک آزاد مملکت کے لیے پر خلوص جدوجہد کی۔ اللہ تعالی نے قائد اعظم کی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کو بار آور کیا اور مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد ریاست کی نعمت سے نوازا۔ قیام پاکستان تاریخ میں اس لیے بھی منفرد اور نمایاں حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ دنیا کے نقشے میں پہلی اسلامی نظریاتی ریاست ہے۔ تقسیم کے وقت سامنے آنے والے بے پناہ چیلنجوں کے باوجود، جن میں لاکھوں افراد کی کی نقل مکانی، وسائل کی کمی، اور انتظامی رکاوٹیں شامل تھیں, انہوں نے مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی اور قوم میں آگے بڑھنے کا اعتماد اور حوصلہ پیدا کیا۔ قائد اعظم نے ریاست پاکستان کی بنیاد مسلمہ اصولوں پر رکھی جس میں مذہبی آزادی، یکساں بنیادی حقوق, جمہوریت اور انصاف اور تمام مذہبی اقلیتوں کے لیے برابری سر فہرست ہے۔ قائد اعظم کی سیاسی میراث میں ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود کا راز پنہاں ہے۔ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل اور صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی منزل مقصود میں پوری قوم کی اجتماعی کاوش درکار ہے۔ پاکستان کی آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے قائد اعظم کی تعلیمات و رہنمائی پہنچانا بھی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے کہ عوام قربانی دیں اور اشرافیہ مراعات حاصل کرتی رہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے کہ…

25 minutes ago

وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان داخلہ خزانہ اور دفاع سمیت اہم وزارتوں میں ردوبدل متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا…

29 minutes ago

سندھ کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

پاکستان نیوز پوائنٹ سندھ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے…

31 minutes ago

پاکستان 30 ایرانی شہریوں کی واپسی میں معاونت کر رہا ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں نائب پاکستانی وزیر…

32 minutes ago

ملک بھر میں بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف…

35 minutes ago

ٹرمپ کی برتھ ڈے پارٹی پر ڈرون حملے کے منصوبے کا انکشاف 5 افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر…

36 minutes ago