اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی غزہ امن معاہدہ کے موقع پر زبردست پذیرائی کی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی غزہ امن معاہدہ کے موقع پر زبردست پذیرائی کی گئی جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران ان کے کردار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شہباز شریف کو پوڈیم پر آنے کی دعوت دی۔ اپنے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ ”میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، مجھے یہ کہنا ہے کہ میرے پسندیدہ پاکستان کے فیلڈ مارشل جو یہاں موجود نہیں ہیں لیکن وزیراعظم شہباز شریف یہاں ہیں“۔ اس کے بعد امریکی صدر نے شہباز شریف کو پوڈیم پر آنے کی دعوت دی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن جدید تاریخ کے عظیم ترین دنوں میں سے ایک ہے کیونکہ آج انتھک کوششوں کے بعد امن حاصل کرلیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کی قیادت صدر ٹرمپ نے کی جو واقعی ایک امن پسند شخص ہیں اور جنہوں نے گزشتہ مہینوں کے دوران دن رات محنت کی تاکہ اس دنیا کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لئے نامزد کیا تھا، ان کی غیر معمولی خدمات کے باعث جن کی بدولت پہلے انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ رک گئی اور پھر فائر بندی ممکن ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اور آج ایک بار پھر میں اس عظیم صدر کو نوبیل امن انعام کے لئے نامزد کرنا چاہوں گا کیونکہ میں دل سے سمجھتا ہوں کہ وہ امن کے لئے سب سے مخلص اور بہترین امیدوار ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ نہ صرف جنوبی اور مشرقی ایشیاء میں امن لانے بلکہ لاکھوں جانیں بچانے اور آج غزہ میں امن حاصل کیا جو مشرق وسطیٰ میں بھی لاکھوں زندگیاں بچانے کے مترادف ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

12 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

12 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

12 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

13 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

13 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

13 hours ago