اردو نیوز اپڈیٹس

کھانسی کے یہ 3 سیرپ مت خریدیں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی ادارۂ صحت نے بھارت میں تیار کردہ تین کھانسی کے سیرپس سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارۂ صحت نے بھارت میں تیار کردہ تین کھانسی کے شربتوں میں خطرناک کیمیکل کی موجودگی کے بعد عالمی سطح پر ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ ادارے نے رکن ممالک کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان مصنوعات کا پتا لگے تو فوری طور پر رپورٹ کیا جائے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق متاثرہ شربتوں میں Coldrif (Sresan Pharmaceutical)، Respifresh TR (Rednex Pharmaceuticals) اور ReLife (Shape Pharma) شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا اس شربت میں Diethylene Glycol نامی زہریلے کیمیکل سے آلودہ پائے گئے، جو انسانی جسم کے لیے انتہائی نقصان دہ اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ یہ شربت مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ میں پانچ سال سے کم عمر بچوں نے استعمال کیے، جن کی بعد ازاں موت واقع ہوگئی تاہم تحقیقات میں ان شربتوں میں زہریلے کیمیکل کی مقدار اجازت یافتہ حد سے 500 گنا زیادہ پائی گئی۔ بھارتی ادارہ کا کہنا ہے کہ یہ شربت بیرون ملک برآمد نہیں کیے گئے اور نہ ہی کسی غیر قانونی برآمد کے شواہد بھی نہیں ملے۔ امریکی ادارہ ایف ڈی اے نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ زہریلے کھانسی کے شربت امریکہ نہیں بھیجے گئے۔ عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ ادویات کے استعمال سے شدید اور ممکنہ طور پر جان لیوا بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

13 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

13 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

13 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

13 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

13 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

14 hours ago