پاکستان نیوز پوائنٹ
زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے محمد بلال، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں اجلاس کے دوران وزیراعظم مختلف سیشنز میں شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کے موقع پر ان کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، وہ پاکستان کی میزبانی اور ورلڈ اکنامک فورم کی شراکت داری سے منعقد ہونے والی بزنس راؤنڈ ٹیبل میں بھی شریک ہوں گے۔ علاوہ ازیں اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے جاری اصلاحات، بہتر ہوتے معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…