اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جس میں پاکستان اور گوگل کے درمیان قومی ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔پاکستان کی جانب سے سیکرٹری ضرار ہاشم خان اور گوگل کے جنوب مشرقی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے پبلک پالیسی سربراہ ڈیوڈ ویلر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔مفاہمتی یادداشت کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں، آئی ٹی برآمدات اور جدت کے فروغ کیلئے تعاون کو وسعت دینا ہے، ڈیجیٹل سکلز کے فروغ کیلئے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس پروگرام کو وسعت دینے پر تعاون کیا جائے گا، جبکہ گوگل کی جانب سے پاکستان میں 2026 کیلئے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے 150,000 سرٹیفکیٹس کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پاکستانی طلبہ کیلئے گوگل کے جدید مصنوعی ذہانت کے ٹولز تک رسائی بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، پاکستانی طلبہ کو ایک سال تک گوگل اے آئی پلس اور جیمنی سمیت جدید اے آئی ٹولز تک مفت رسائی حاصل ہوگی۔اسلام آباد میں اے آئی سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کیلئے پاکستان اور گوگل کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا، جس کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں اور انسانی وسائل کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دی جائے گی۔موبائل ایپلی کیشنز اور گیمنگ انڈسٹری کی عالمی مسابقتی صلاحیت بڑھانے، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل تجارت کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے بھی تعاون کیا جائے گا۔پاکستان میں سرکاری خدمات کی فراہمی اور حکومتی امور کو مزید مؤثر بنانے کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر تعاون ہوگا، جبکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے منصوبے میں ڈیٹا اینالیٹکس میں اے آئی کا استعمال کیا جائے گا۔زراعت کے شعبے میں فصلوں کی نگرانی، پیش گوئی اور پائیدار زرعی طریقوں کیلئے بھی مصنوعی ذہانت سے استفادہ کرنے پر تعاون کیا جائے گا۔پاکستانی چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دلانے کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے استفادہ کرنے پر تعاون کیا جائے گا، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور مسابقتی صلاحیت کے روڈ میپ کی تیاری کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں حکومت، گوگل اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔ٹاسک فورس آئی ٹی برآمدات میں حائل رکاوٹوں اور ترقی کے امکانات کی نشاندہی کرے گی، پاکستان اور گوگل کے درمیان تعاون سے نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں، سٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مواقع بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور ڈیجیٹل معیشت کو 2030 تک 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کے وزیراعظم کے وژن کی جانب یہ اہم پیش رفت ہے، حکومتِ پاکستان اور گوگل کے درمیان تعاون پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کے نئے دور کی بنیاد بنے گا

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

ماشاءاللہ بالکل فٹ ہیں بہن سیاسی فائدے کیلئے بھائی کی صحت پر غلط بیانی نہیں کرے گی خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے ماشاءاللہ بالکل فٹ، الحمدوللہ بہن…

2 hours ago

عمران خان کو معائنہ کے بعد ہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم…

2 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ 5اشیاء مہنگی ہوگئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور…

2 hours ago

سیکیورٹی آپریشنز خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں چند روز کے دوران 49 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف چند روز کے دوران خیبر…

2 hours ago