اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، ریاست کے غیرمتزلزل، پُرعزم اور فیصلہ کن ردعمل سے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، بلوچستان باصلاحیت، پرعزم، محب وطن اور باوقار عوام کی سرزمین ہے، واضح قومی بیانیہ، پائیدار امن و استحکام بلوچستان کی معاشی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ امن و استحکام سے سرمایہ کاری کے فروغ اور بلوچستان کے وسائل کو عوامی خوشحالی میں بدلنے میں مدد ملے گی، بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اور ملک کا سب سے متحرک طبقہ ہیں، بلوچستان کی تقدیر صرف بلوچستان کے عوام کے ہاتھ میں ہے۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے، دشمن عناصر بلوچستان میں عدم استحکام، ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ…

2 hours ago

ماشاءاللہ بالکل فٹ ہیں بہن سیاسی فائدے کیلئے بھائی کی صحت پر غلط بیانی نہیں کرے گی خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے ماشاءاللہ بالکل فٹ، الحمدوللہ بہن…

2 hours ago

عمران خان کو معائنہ کے بعد ہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم…

2 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ 5اشیاء مہنگی ہوگئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور…

2 hours ago

سیکیورٹی آپریشنز خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں چند روز کے دوران 49 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف چند روز کے دوران خیبر…

2 hours ago