اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ سندھ کا موٹرسائیکل سواروں کو ہر ماہ 2 ہزار دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی کے تحت ہرماہ 2 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کچھ اہم فیصلے ہوئے، خطے کی صورتحال بہت کشیدہ ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جنگ ختم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، موجودہ حالات دیکھتے ہوئے ہم نے کئی اقدامات کیے جس کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے ہم نے فیصلہ کیا کہ موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دی جائے، سندھ میں 66 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، ہر موٹرسائیکل والے کو اپریل سے ہرماہ 2ہزار دیے جائیں گے، 20 لیٹر کےحساب سے ہر ایک لیٹر پر 100 روپے ملیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایپ میں جس کے نام پر موٹرسائیکل ہوگی اس کے اکاؤنٹ میں پیسے دیےجائیں گے لہٰذا عوام جلد سے جلد اپنے نام پر موٹرسائیکل منتقل کریں۔سید مراد علی شاہ کے مطابق ایپ میں اپنا شناختی کارڈ نمبر ڈالنے سےموٹرسائیکل کانمبر آجائےگا، 15دن بعد رقم موٹر سائیکل والوں کو منتقل کی جائے گی تاہم رقوم تصدیق شدہ موٹرسائیکل والوں کو دی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ موٹرسائیکل آپ کے نام نہیں تو 15 دن میں اپنے نام کروا لیں، جس کیلئے موٹرسائیکل کی ٹرانسفر فیس معاف کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوئر کلاس کے ریلوے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا، پہلے مرحلے میں صرف اپریل کے مہینے میں یہ سبسڈی دی جائے گی، سندھ میں 27 ہزار 297 بسیں رجسٹرڈ ہیں، صرف رجسٹرڈ گاڑیوں، ٹرکوں، موٹرسائیکلوں کو سبسڈی ملے گی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا انٹر سٹی اور انٹرا سٹی منی بس، کوچز اور بس مالکان کو پابند کریں گے کہ کرایہ نہ بڑھاییں، مزید برآں مسافر بسوں کو وفاقی حکومت بھی ایک لاکھ روپے دے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

9 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

9 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

9 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

9 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

9 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

9 hours ago