پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سڑکوں کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں میئر کراچی نے شہر کی 409 خستہ حال سڑکوں کی مرمت کی نشاندہی کی۔ اجلاس میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 7 اضلاع میں 400 سڑکوں پر پیچ ورک، 9 کی مکمل تعمیر نو ہوگی، سڑکوں، سیوریج اور واٹر سپلائی منصوبوں پر مجموعی لاگت 12.57 ارب روپے آئے گی۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے 21.53 ارب روپے کی منظوری دیتے ہوئے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دی جبکہ 24ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے لیے بھی مالی امداد کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوامی سہولت اور شہری تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سڑکوں کی بحالی سے آمد و رفت میں بہتری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کی 26 بڑی سڑکوں کی بحالی کے لیے کے ایم سی کو ہدایات بھی جاری کردیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…