اردو نیوز اپڈیٹس

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام جون2026 تک 1 لاکھ 60 ہزار گھر بنانے کا ہدف مقرر

پاکستان نیوز پوائنٹ
اہل پنجاب کے لیے خوش خبری ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنے انقلابی منصوبے اپنی چھت اپنا گھر کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے جون 2026ء تک ایک لاکھ 60 ہزار گھر بنانے کا بڑا ہدف مقرر کر دیا ہے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو ایک سنہرا تحفہ دیتے ہوئے صدیوں پرانی روایت جوائنٹ فیملی سسٹم کو برقرار رکھنے اور سماجی ترقی و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک انقلابی پیکیج تیار کیا ہے،سانجھے چُلھے، سانجھے ویہڑے اور اپنی چھت بھی سانجھی کے تصور کے تحت حکومت پنجاب نے جوائنٹ فیملیز کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے انقلابی پروگرام ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اسے جوائنٹ فیملیز تک بڑھا دیا ہے، جس کے تحت پنجاب کی جوائنٹ فیملیز کو اپنے گھروں کی توسیع کے لیے بلاسود اور بالکل آسان اقساط پر قرض فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گھروں کی توسیع کے لیے بلاسود قرضوں کے اجرا کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب میں جن شہریوں کے پاس اپنی زمین نہیں، انہیں زمین بھی فراہم کی جائے گی اور گھر بنانے کے لیے بلاسود اور آسان قرض بھی دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ کے تحت 1534 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں جہلم میں 194، قصور میں 129، فیصل آباد میں 84 اور لودھراں میں 59 پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی زمین، اپنا گھر کے پلاٹس کی جلد از جلد قرعہ اندازی کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ انہوں نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے فنڈز بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کا حکم دیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر کے رجسٹرڈ یوزرز کی تعداد 18 لاکھ 80 ہزار 81 ہے جب کہ درخواست گزاروں کی تعداد 10 لاکھ 66 ہزار 559 ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں 67 ہزار 197 گھر آباد ہو چکے ہیں جب کہ 53 ہزار 843 مکانات زیر تعمیر ہیں۔ بریفنگ کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت 164 ارب 66 کروڑ روپے کے تاریخی قرضے جاری کیے جا چکے ہیں اور اس پروگرام کے تحت ریکوری کی شرح 99 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت دوسری قسط بھی جلد از جلد ادا کرنے کی ہدایت دی۔ مزید برآں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر کے صارفین کے انتقال کی صورت میں پالیسی مرتب کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم کا شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراجِ عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شہید گروپ…

13 hours ago

پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ تمام کمانڈرز جنگ…

13 hours ago

ٹیلی کام بل سے ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا شزا فاطمہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے…

13 hours ago

پاکستان میں مالی وسائل کی تقسیم کا نظام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے عالمی بینک

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے پاکستان میں مالی وسائل کی تقسیم کا نظام تبدیل…

13 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔بین الاقوامی…

13 hours ago

نیٹو اجلاس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کی اہم ملاقات یوکرین جنگ پر بڑا سفارتی رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے ترکی میں ہونے والے نیٹو سربراہی…

13 hours ago