پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ منشیات کا عالمی دن پر پیغام، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا نشے کی روک تھام میں کردار ادا کرنے والی تمام تنظیموں اور باشعور شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ، مریم نواز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے منشیات سے پاک پنجاب کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انسداد منشیات کا عالمی دن کو منانے کا مقصد انسداد منشیات سے آگاہی اور شعور فراہم کرنا ہے۔ بچوں کے لیے منشیات کے خطرات سے پاک محفوظ ماحول پیدا کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔ نشہ کرنے کے عادی افراد پورے معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت پنجاب منشیات کے خاتمے کی مربوط کوششوں کے لئے پرعزم ہے۔ پنجاب میں اینٹی نارکوٹکس فورس کو از سرنو فعال اور متحرک کیا جارہا ہے۔ منشیات کا استعمال اور فراہمی کو ہر صورت روکنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔ منشیات کی روک تھام کی کاوشوں میں والدین بھی بھرپور ساتھ دیں اور بچوں پر نظر رکھیں۔ تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ آگاہی پھیلائیں اور نشے کے خلاف لڑنے والوں کی مدد کریں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم اسمارٹ…
پاکستان نیوز پوائنٹ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار وزارتِ داخلہ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے سلسلے میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج شام 5 بجے دوبارہ سٹریٹ موومنٹ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی…