اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ملک بھر میں محرم الحرام سکیورٹی پلان پراہم اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ملک بھر میں محرم الحرام سکیورٹی پلان پراہم اجلاس وزارت داخلہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت کاروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے پیمرا کو واضح سفارشات ارسال کی جائیں گی اور محرم الحرام کے دوران امن وامان یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتطامی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کے حوالے سے فیصلہ زمینی حقائق اور سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تمام ضروری اقدامات اور فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے۔ وفاق صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور شرپسندی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں و مجالس کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کو یقینی بنایا جائے گی۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے آئی جیز پولیس اور سیکریٹریز داخلہ نے محرم الحرام سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ، قائمقام چیئرمین سی ڈی اے، کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری، ڈی سی اسلام آباد، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس، وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے آئی جیز پولیس، سیکریٹریز داخلہ، ڈی جیز رینجرز پنجاب ۔ ڈی جی رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

17 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

17 hours ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

17 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

17 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

17 hours ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

17 hours ago