اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم روزگار کا باعزت منصوبہ ہے جس کے ذریعے ماہانہ ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے آمدن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ای ٹیکسی اسکیم خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی، پنجاب میں خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی ہر بیٹی محفوظ ہے، کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اپنا انجام یاد رکھے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں 4 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے، خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد اور مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومتِ پنجاب ادا کرے گی۔ پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی اسکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں گرین بسوں کو پہنچائیں گے، پہلے ہم ہر ڈسٹرکٹ میں گئے، اب ہر تحصیل میں گرین بسز پہنچائیں گے، آج گرین اور الیکٹرک بسوں نے پنجاب کے ٹرانسپورٹ نظام میں انقلاب برپا کیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

3 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

3 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

3 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

3 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

3 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

3 hours ago