وزیرِاعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ سیلاب متاثرین کیلئے ہرممکن مدد کی پیشکش

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب داتو سری انور ابراہیم سے حالیہ سمندری طوفان سے پیدا ہونے والے سیلاب پر اظہارِ یکجہتی کے لیے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق مون سون بارشوں کے ساتھ دو ٹراپیکل طوفانی سسٹمز کے باعث گزشتہ ہفتے سری لنکا، انڈونیشیا کے صوبہ سماٹرا، جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملائیشیا میں ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئیں۔اس دوران ان ممالک اور خاص طور پر ملائیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ تمام علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے، حالیہ طوفان سے ہونے والی بارشوں، سیلاب اور بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان اور املاک کے نقصانات پر ملائیشیائی وزیرِاعظم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے داتو سری انور ابراہیم سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمی یا بے گھر ہونے والے شہریوں کی جلد صحت یابی اور بحالی کے لیے دعا کی۔انہوں نے ملائیشیائی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملائیشیا میں جاری امدادی اور ریسکیو کارروائیوں کے لیے پاکستان کی جانب سے ہر ممکن مدد کی پیشکش بھی کی۔وزیراعظم نے اپنے ملائیشیائی ہم منصب کو یقین دلایا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں کے لیے ملائیشیائی حکومت کو جو بھی مدد درکار ہوگی، فراہم کرے گا۔پی ٹی وی نیوز کے مطابق ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے وزیرِاعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں اُن کا رابطہ کرنا پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کی بھی مدد کی ہے، جو سمندری طوفان ‘دِتوَاہ’ سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور جہاں 450 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بدھ کے روز پاکستان نے امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے ایک اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ہوائی راستے سے سری لنکا بھیجی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

1 hour ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

2 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

2 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

2 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

2 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

2 hours ago