اردو نیوز اپڈیٹس

یورپی یونین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 140 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
یورپی یونین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 140 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق جرمانہ آن لائن مواد سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ ایکس نے غیر قانونی اور نقصان دہ مواد کے خلاف مؤثر اقدامات نہیں کیے، کمپنی کے خلاف تحقیقات دو سال تک جاری رہیں۔ دوسری جانب فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ آزادیٔ اظہار جمہوریت کی بنیاد ہے جبکہ امریکی حکام نے فیصلے کو امریکی کمپنیوں کے خلاف تعصب قرار دیا ہے۔ یورپی یونین نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہ اقدام کسی قوم یا ملک کے خلاف نہیں بلکہ ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے تحت آن لائن ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کیا گیا جبکہ ٹک ٹاک نے رعایتیں دے کر ممکنہ جرمانے سے بچاؤ حاصل کر لیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

25 minutes ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

28 minutes ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

31 minutes ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

32 minutes ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

35 minutes ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

37 minutes ago