پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر وزارت کا ہر دو ماہ بعد جائزہ لے کر ان کی پرفارمنس جانچیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی وزارت کی کارکردگی خراب ہوئی تو تادیبی کارروائی کی جائے گی۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے ایک جاندار ادارہ بن چکا ہے، حالیہ بارشوں سے متعلق این ڈی ایم اے حکام سے میٹنگ کی۔ بارشوں سے کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔ سوات میں بھی ایک دلخراش اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔سانحہ سوات سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے۔ آئندہ ایسے سانحے سے بچنے کےلیے مؤثر اقدامات اور تیاری ضروری ہے۔اسٹاک ایکسچینج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچا ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے،،،سابق وزیر ہوا بازی کے اقدامات…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم…
پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق کیس کا فیصلہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس…
پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرادیا۔وزارت…
پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ( یو ایس سی) کے تمام آپریشنز…