اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعظم کا آذر بائیجان کے صدر کو ٹیلی فون عید کی مبارکباد دی خلیج میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کے تبادلے کے لیے جمہوریہ آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کو ٹیلی فون کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے برادر عوام کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔آذربائیجان کے صدر نے پاکستانی عوام کے لیے ان جذبات کا گرمجوشی سے جواب دیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت کی صفوں میں اتحاد کی دعا بھی کی۔دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیج میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کرتے ہو مشکل کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔ پاکستان آذربائیجان تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ کیا.پاکستان اور آذربائیجان کی قیادت نے خلیج میں جاری کشیدگی فوری طور پر کم کرتے ہوئے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

10 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

10 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

10 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

10 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

10 hours ago