اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب اور صدر آذر بائیجان سے ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نےملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔جاری بیان کے مطابق گرمجوش گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم، حکومت اور عوام کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ داتو سری انور ابراہیم نے بھی نہایت خلوص سے عید کی مبارک باد پیش کی۔امتِ مسلمہ کے لیے امن و ہم آہنگی کی دعا کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس حوالے سے امن کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان اور ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم کا آذر بائیجان کے صدر کو ٹیلی فون، عید کی مبارکباد دی، خلیج میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا.پاکستان اور آذربائیجان کی قیادت نے خلیج میں جاری کشیدگی فوری طور پر کم کرتے ہوئے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کے تبادلے کے لیے جمہوریہ آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کو ٹیلی فون کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے برادر عوام کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔آذربائیجان کے صدر نے پاکستانی عوام کے لیے ان جذبات کا گرمجوشی سے جواب دیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت کی صفوں میں اتحاد کی دعا بھی کی۔دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیج میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کرتے ہو مشکل کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات سیاسی و قومی امور پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے…

16 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اسحاق ڈار کی وضاحت

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب…

16 hours ago

مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو ایئرپورٹ پر نہیں روکا جائے گا وزیر داخلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور کے اچانک…

16 hours ago

آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں خوبصورت نغمہ پاک اے وطن ریلیز کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ یومِ آزادی کے موقع پرآئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں…

16 hours ago

امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا…

16 hours ago

ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6…

16 hours ago