اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعظم کا امیر قطر سے رابطہ اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے دوحہ پراسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی اور پاکستان کی جانب سے قطر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے دوحہ میں غیر قانونی اور وحشیانہ بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان اور شہری املاک کو نقصان پہنچا.انہوں نے امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے اسرائیل کے اس حملے کو بزدلانہ اور قطری خود مختاری و علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقائی امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان قطر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور اس مشکل وقت میں امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔قطر کے امیر نے بھائی چارے اور اظہار یکجہتی پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پاکستان اور قطر کے گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دوحہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے گھناؤنے اور غیرقانونی اقدام سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا.حملے سے معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔وزیراعظم نے قطر کے امیر، شاہی خاندان اور عوام کے ساتھ مشکل گھڑی میں ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اس جارحیت کا کوئی جواز نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملے، قطر کی علاقائی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں.اسرائیلی گھناؤنے اقدام کے ذریعے علاقائی امن و استحکام متاثر ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے قطر میں فضائی حملہ کر کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اعلیٰ اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ قطر میں حماس کی قیادت پر حملہ کیا گیا ہے، جن میں خلیل الحیہ اور جابرین شامل ہیں۔ادھرحماس کے ایک ذرائع نے اسرائیل کے دوحہ میں حملوں کے حوالے سے قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کو بتایا کہ حملے کا نشانہ حماس کی مذاکراتی ٹیم تھی۔یہ حملہ اُس وقت ہوا جب حماس کے مذاکرات کار امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تازہ ترین جنگ بندی کی تجویز پر غور کرنے کے لیے ملاقات کر رہے تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات سیاسی و قومی امور پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے…

10 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اسحاق ڈار کی وضاحت

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب…

10 hours ago

مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو ایئرپورٹ پر نہیں روکا جائے گا وزیر داخلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور کے اچانک…

10 hours ago

آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں خوبصورت نغمہ پاک اے وطن ریلیز کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ یومِ آزادی کے موقع پرآئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں…

10 hours ago

امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا…

10 hours ago

ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6…

10 hours ago