اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے، یہ 2012 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ اور دوطرفہ روابط کے حوالے سے ایک تاریخی پیشرفت ہے۔ حنا ربانی کھر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی آخری وزیر خارجہ تھیں، انہوں نے شیخ حسینہ کو ڈی 8 سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے یہ دورہ کیا تھا۔ شیخ حسینہ دور میں دونوں ملکوں کے روابط سرد مہری کا شکار رہے، روابط میں بہتری کی پاکستانی کوششوں کا شیخ حسینہ نے کبھی جواب نہ دیا۔ گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی معزولی سے دوطرفہ روابط میں قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئی، اعلیٰ سطحی رابطے بحال ہوئے۔
بنگلہ دیش نے پاکستانی برآمدات پر پابندیاں اٹھا لیں، تجارت میں اضافہ ہوا، سمندری راستے سے براہ راست تجارت شروع ہوئی، براہ راست پروازوں پر اتفاق ہوا، دوطرفہ دفاعی روابط بھی مضبوط ہوئے۔ جنوری میں بنگلہ دیش کے اعلیٰ فوجی حکام نے پاکستان کا دورہ کیا جوکہ شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد روابط میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار22 اپریل کو تین روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچیں گے جس میں وہ بنگلہ دیش کے عبوری چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کے علاوہ ہم منصب توحید حسین اور بنگلہ دیشی کابینہ کے ارکان سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، اس دوران متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کراچی پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو…

8 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے…

8 hours ago

پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل استعمال کرنے کی بھارتی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے آپریشن ”بنیان مرصوص“ میں شاہین میزائل استعمال کرنے کی بھارتی…

8 hours ago

آئی ایس آئی سربراہ سے ایرانی ہم منصب کا رابطہ باہمی تعاون پرتبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایس آئی سربراہ اور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک…

9 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ بجٹ مذاکرات شروع ٹیکسوں میں کمی پر بات ہو گی

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل ہونے کے…

9 hours ago

چین نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو تحمل سےکام لینے کا مشورہ دیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ چین نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو تحمل سےکام لینے…

9 hours ago