اردو نیوز اپڈیٹس

یو اے ای کے سجوانی گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے معروف بزنس گروپ سجوانی گروپ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے باہمی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورۂ پاکستان کو دونوں ممالک کی شراکت داری کے فروغ میں اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دوطرفہ تعاون کے لیے سازگار فضا مزید مضبوط ہوئی ہے۔وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حالیہ اعلیٰ سطحی روابط اور تبادلوں کے نتیجے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے نجی شعبوں اور سرمایہ کاروں کے درمیان اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، جو مستقبل میں مؤثر معاشی تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل جدت، بلاک چین اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس (B2B) تعاون کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اماراتی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری، جدت اور عالمی روابط جبکہ پاکستان کی افرادی قوت اور صلاحیتیں، مشترکہ معاشی ترقی کے لیے نہایت مفید شراکت داری ثابت ہو سکتی ہیں۔سجوانی گروپ کے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی شراکت داری کے مواقعوں پر مزید تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کی مضبوط حمایت اور نجی شعبے کے بڑھتے ہوئے اشتراک سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے گا۔متحدہ عرب امارات کے سجوانی گروپ کے وفد نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

14 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

14 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

14 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

14 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

14 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

14 hours ago