اردو نیوز اپڈیٹس

تحریک انصاف ٹی ٹی پی کا سیاسی وِنگ ہےعطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کالعدم ٹی ٹی پی کا سیاسی وِنگ ہے اور اگر پی ٹی آئی میں واقعی حوصلہ ہے تو وہ ٹی ٹی پی کی کھل کر مخالفت کرے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت بزدلوں کے ہاتھ میں ہے، جبکہ خواتین کو نشانہ بنانا بزدلوں کا ہی کام ہوتا ہے۔عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ ایک شخص کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا. تاہم موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے سے نکل کر ابھرتی معیشتوں میں شامل ہو چکا ہے۔وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ ایک سیاسی جماعت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زرمبادلہ بھیجنے سے منع کیا تھا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی کامیاب معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں اب اوورسیز پاکستانی ریکارڈ توڑ زرمبادلہ وطن بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات سیاسی و قومی امور پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے…

14 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اسحاق ڈار کی وضاحت

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب…

14 hours ago

مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو ایئرپورٹ پر نہیں روکا جائے گا وزیر داخلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور کے اچانک…

14 hours ago

آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں خوبصورت نغمہ پاک اے وطن ریلیز کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ یومِ آزادی کے موقع پرآئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں…

14 hours ago

امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا…

14 hours ago

ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6…

14 hours ago