اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کی خارجہ پالیسی نے دنیا کو متوجہ کر لیا عالمی جریدہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کا کہنا ہےکہ بہترین سفارت کاری کی بدولت پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا ہے۔عالمی جریدے کے مطابق چین نے پاکستان کے خطے میں بڑھتے مؤثرکرداراوربہترین سفارت کاری کوبھرپوراندازمیں سراہا ہے، حکومت، ریاستی اداروں اور عوام کے قومی معاملات پریکساں دوٹوک مؤقف کی عالمی سطح پرپذیرائی ہورہی ہے، بہترین سفارت کاری کی بدولت پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان کومعاشی طور پرمضبوط اور سرحدوں سےباہربھی مؤثرکردار اداکرنے والاملک تصورکرتا ہے، امریکا سے اچھے تعلقات کے ساتھ پاک چین دوستی بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، چین، پاکستان کے عالمی او رعلاقائی معاملات میں اہم کردار کی حمایت کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین سلامتی کونسل اور ایس سی او کی صدارت کے لیے پاکستان کو بہترین اور موزوں تصورکرتا ہے، پاکستان بھی چین کےساتھ متعدد شعبوں میں اسٹرٹیجک شراکت داری کو اہم سمجھتاہے، چین نےایک بارپھرپاکستان کی خودمختاری،آزادی اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہارکیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین نےمسئلہ کشمیر کےسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل پر زور دیا ہے، چین نے افغان حکومت پر اعتدال پسندی اورپڑوسیوں کے ساتھ اچھےتعلقات پر زور دیا ہے، چین خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی بھرپور حمایت کر رہاہے۔ماہرین کے مطابق خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی حمایت پاکستانی مؤقف کی بھرپورتوثیق ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

13 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

13 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

13 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

13 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

13 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

13 hours ago