پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے وسیع تر معاشی اثرات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی تعمیری سفارت کاری اور مکالمے کو آگے بڑھانے کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امت مسلمہ اور عالمی برادری کے لیے دیرپا امن اور سلامتی کے قیام میں پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہا۔ دونوں ممالک نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…