پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی لانے کی ہدایت کی اور توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر زوردیا۔ ملک میں توانائی کی کمی پورا کرنے کے لئے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو فروغ دینے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے بجلی کے نرخوں میں استحکام لانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت بھی کردی ۔وزیراعظم نے صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں آسانی کے لیے ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ پر زوردیا ۔ اس کے علاوہ بجلی چوری کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت دی ۔ وزیراعظم نے کہا صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے توانائی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،گھریلو صارفین کے لیے سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات عوام اور صنعت کے وسیع تر مفاد کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر نہیں کی جائیں گی ۔اجلاس میں وزیراعظم کو گھریلو صارفین اور صنعت کے لیے بجلی کی کھپت کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…