اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ویگو ڈالے پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ‘ ویگو ڈالے’ پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈالے کی ڈرائیونگ سیٹ پرہوتا ہے اس کے دماغ کو کچھ ہوجاتا ہےتفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی ہی حکومت کے وزرا اور سیکیورٹی پروٹوکولز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پارلیمنٹ لاجز میں ‘ویگو ڈالوں’ کے داخلے پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ۔وفاقی وزیر نے طنزیہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے ایوان سے اپیل کی کہ پارلیمنٹ لاجز کو ویگو ڈالے سے بچائیں۔خواجہ آصف نے ویگو گاڑی چلانے والوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “جو شخص بھی ڈالے کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھتا ہے، پتہ نہیں کیوں اس کے دماغ کو کچھ ہو جاتا ہے، خدارا ان پر پابندی لگائی جائے۔”وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جب ایوان کے 250 سے 300 ارکان اسمبلی کو کوئی خطرہ نہیں ہے تو وزرا کو آخر کیا خطرہ ہے؟انہوں نے اسپیکر سے کہا کہ وزرا کو سختی سے گائیڈ لائن دی جائے کہ شام کے وقت ان کی سرکاری گاڑیوں پر قومی جھنڈا نہیں ہونا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ “ہمارا تو یہ حال ہے کہ جب ہم اقتدار میں ہوں تو پروٹوکول کی گاڑیاں ہمارے آگے آگے ہوتی ہیں، اور جب ہم اقتدار میں نہ ہوں تو وہی پولیس ہمارے پیچھے پیچھے ہوتی ہے۔”وزیر دفاع کے ان جملوں پر ایوان میں زبردست قہقہے گونج اٹھے اور ارکانِ اسمبلی نے ڈیسک بجا کر ان کے اس سچ کا استقبال کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…

23 hours ago

کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…

24 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ…

24 hours ago

محسن نقوی کا گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس کا پورا عملہ فوری طور پر ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل…

24 hours ago

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…

24 hours ago

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…

24 hours ago