اردو نیوز اپڈیٹس

گلگت بلتستان اسمبلی اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے عمران ندیم بلا مقابلہ گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک کفایت الرحمان بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں جب کہ نومنتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔پیر کے روز گلگت بلتستان اسمبلی کا پہلا اجلاس اسپیکر نذیر ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں 33 میں سے 30 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔ اسپیکر نذیر ایڈووکیٹ نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا اور انہیں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔اجلاس کے دوران اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل کیا گیا. جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عمران ندیم بلا مقابلہ اسپیکر جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک کفایت الرحمان بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔انتخاب کے بعد نومنتخب اسپیکر عمران ندیم اور ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت الرحمان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جب کہ سابق اسپیکر نذیر ایڈووکیٹ نے عمران ندیم کو اسپیکر کا چارج بھی سونپ دیا۔گلگت بلتستان اسمبلی کی کارروائی کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ اور نیئر بخاری مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بعد استحکام پاکستان پارٹی نے بھی گلگت بلتستان میں حکومت سازی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا.جس میں پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں استحکام پاکستان پارٹی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی تھی تاہم عبدالعلیم خان نے بلاول بھٹو کی پیشکش قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

8 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

8 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

8 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

9 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

9 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

9 hours ago