اردو نیوز اپڈیٹس

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت پہلی کمیٹی کا اجلاس کامیابی سے مکمل ہو گیا وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت منعقد ہونے والی پہلی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئے اور ان میں حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی، جس میں 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق، سیاسی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کا قیام، اور مزید تکنیکی مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکہ اور ایران دونوں کی قیادت کو تعمیری مذاکرات کے لیے ان کے مسلسل عزم پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور تمام برادر اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تاریخی عمل کو آگے بڑھانے میں قیمتی تعاون فراہم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں خصوصی طور پر برادر ملک قطر کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس نے ان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سوئس حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے ان مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جن کی انتھک کوششوں نے ان مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کیا، ان کی لگن، عزم اور ثابت قدمی قابلِ ستائش ہے، اور ان کی کاوشوں کے بغیر یہ پیش رفت ممکن نہ ہوتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزارتِ خارجہ کی ان کی ٹیم کی سفارتی کوششوں پر دلی شکریہ اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، اسی طرح وزیر داخلہ محسن نقوی کی محنت اور خدمات کو بھی سراہتا ہوں، جنہوں نے ان مذاکرات کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مکالمے، سفارت کاری اور ایک پُرامن و دیرپا حل کے حصول کے لیے اپنا دیانت دارانہ اور مخلصانہ کردار آئندہ بھی ادا کرتا رہے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

6 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

6 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

7 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

7 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

7 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

7 hours ago