اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے 20 مہینوں میں لیے جانے والے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے 20 مہینوں میں لیے جانے والے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ موجودہ حکومت کےابتدائی 20 مہینوں کے دوران قرضوں میں 12 ہزار 169 ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ 2024 سے لیکراکتوبر 2025 کےدوران ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطا بق مارچ 2024 سے اکتوبر 2025 کے 20 مہینوں کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضے میں11 ہزار 300 ارب روپے اور وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے میں 869 ارب روپےکااضافہ ہوا جس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ اکتوبر 2025 تک بڑھ کر 76 ہزار979ارب روپےہوا جبکہ فروری2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 64 ہزار810 ارب روپے تھے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکے مطابق فروری2024 تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ42 ہزار675 ارب روپے تھا جو اکتوبر 2025 تک بڑھ کر53 ہزار 975 ارب روپے ہوا۔ اسی طرح فروری2024 تک وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ 22 ہزار 134ارب روپے تھااور اکتوبر2025 تک مرکزی حکومت کا بیرونی قرضہ23 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے نواز شریف بھی ہمراہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔سابق وزیراعظم…

7 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید…

7 hours ago

خواتین کے لیے اپنا روزگار پروگرام میرا خواب ہے مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےخواتین کے لیے ’ اپنا روزگار…

7 hours ago

بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری فتنہ الہندوستان کے مزید 8 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی)…

7 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ…

7 hours ago

سعودی عرب کا اوور اسٹے پر 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ویزے کی مدت ختم ہونے کے…

7 hours ago