اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے میری رائے میں شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے میری رائے میں شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ اسٹیٹ بینک نے کرنا ہے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا حکومتی اقدامات کے باعث معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ معاشی استحکام میں حائل رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، 30 جون کو ختم مالی سال ملٹی نیشنلز کا 2.3 ارب ڈالر کا منافع باہر گیا ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کا منافع باہر جانے، ایل سی نہ کھلنے کے مسائل ختم ہو گئے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بینک سرمایہ کاروں سے مل کر بیمار صنعتی یونٹس کو بحال کریں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا ایف بی آر کی اضافی طاقت کا انکم ٹیکس نہیں سیلز ٹیکس سے تعلق ہے، آج گورنر اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکس کے صدور سے ملاقات ہوئی، ہم نے پوچھاہےکہ معاشی استحکام میں بینک کیا کردار ادا کر سکتے ہیں، معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردارہے۔ان کا کہنا تھا حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کی ہے اور گردشی قرضے کو بھی کم کر رہے ہیں۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا نجکاری میں بینکس کا کردار ہونا چاہیے، بیمار صنعتوں کو دوبارہ فعال کرنےمیں بینکس کااہم کردار ہو سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا جتنی اسپیس تھی اتنا ریلیف تنخواہ داروں کو دے چکے، تنخواہ داروں کی سہولت کے لیے ٹیکس گوشواروں کو آسان بنا دیا ہے، تنخواہ داروں کے لیے بہت آسان فارم ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، یہ فارم چھوٹے تاجر اور ایس ایم ایز کو بھی دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کون سا وزیر خزانہ نہیں چاہتا کہ فوری شرح نمو بڑھے، لیکن پھر زرمبادلہ ذخائر دباؤ کے بعد کم سطح پر چلے جائیں گے، میری رائے میں شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ اسٹیٹ بینک کو کرنا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

7 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

7 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

7 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

7 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

7 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

7 hours ago