اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی لانچ کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی لانچ کر دی . اتھارٹی اگلے ہفتے سے لاہور ڈویژن میں پوری طرح سرگرم عمل ہوگی،صوبے میں انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی دسمبر تک لانچ کر دی جائیگی. ایکسپوسنٹر میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے خصوصی شرکت کی. وزیراعلیٰ مریم نوازکی پیرا فورس سے ملاقات ہوئی ،گاڑیوں اور موٹر بائیکس کامعائنہ بھی کیا . تقریب میں صوبائی کابینہ،ارکان اسمبلی، سیکرٹریز اوردیگر اعلیٰ افسر شریک ہوئے .وزیراعلیٰ نے پیرا سٹیشن تھری ڈی ماڈل، ہتھیار، حفاظتی آلات اور شیلڈ کا معائنہ کیا ، وزیراعلیٰ نے پیرا سٹیشن پر بٹن دبا کر شکایت کے اندراج کے عمل کا مشاہدہ کیا ،انفورسمنٹ سٹیشن کنٹرول روم، انویسٹی گیشن روم، کانفرنس روم کا معائنہ کیا. وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور کی پیرا فورس کا معائنہ، موک انفورسمنٹ سٹیشن پر کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ پیرا کے چاق وچوبند دستے نے مارچ پاسٹ، مارشل آرٹ کا مظاہرہ بھی پیش کیا گیا. پیرا فورس نے تقریب کے دوران آپریشنل امورکی انجام دہی کا مظاہرہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں کو سرٹیفکیٹ دیئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیرا دسمبرتک صوبے بھر پوری طرح فعال ہوکر فرائض سرانجام دے گی،پیرا مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف منظم کارروائیاں کرے گی،ہر شہر میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ممکن ہوگا،پیرا زمینوں پر ناجائزقبضوں کو واگزار کرانے کیلئے کارروائی کرے گی،پیرا قبضہ مافیا کیخلاف کمزور طبقے کا حکومت پر اعتماد بحال کرے گی،پیرا قانون کے نفاذ میں کمزوریوں کے کلچر میں تبدیلی لائے گی،وزیراعلیٰ کی منظوری پر ہیڈکوارٹر، پیرا لائنز اور ٹریننگ سیل قائم کئے جائینگے.

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

6 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

6 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

6 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

6 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

6 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

6 hours ago