اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیر داخلہ سے صومالی ہم منصب کی ملاقات دہشتگردی انتہاپسندی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سےصومالیہ کے وزیر داخلہ علی یوسف نے دورہ پاکستان کے موقع پر ملاقات کی جس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیاصومالی وزیر داخلہ کی اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی نے خیر مقدم کیا، ‎ملاقات میں پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور صومالیہ کے ‎وزرائے داخلہ نے ٹریننگ، بارڈر مینجمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا، ‎داخلی سلامتی، انسداد دہشتگردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزرائے داخلہ نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے لئے کوآرڈینیشن بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ ‎صومالی وزیر داخلہ نے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا، اس پر وفاقی وزیرداخلہ ‎محسن نقوی کی صومالی ہم منصب کو پولیس اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صومالیہ وزیر داخلہ علی یوسف نے کہا کہ ‎اسلام آباد شہر کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر وزیر داخلہ محسن نقوی کے اقدامات قابل تعریف ہیں، صومالیہ مشکل صورتحال میں ہے، دہشتگردوں کےخلاف لڑ رہے ہیں، ‎امید ہے کہ اس دورے سے صومالیہ اور پاکستان کے تعلقات میں وسعت پیدا ہوگی۔‎محسن نقوی نے کہا کہ صومالیہ کو درپیش چیلنجز کا ادراک ہے، ‎انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں صومالیہ کو مکمل تعاون فراہم کریں گے، ‎علاج اور تعلیم کیلئے آنے والے صومالی شہریوں کو ویزہ سہولت دی جائے گی۔ اس موقع پر ‎صومالی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے لیے وزیراعظم صومالیہ کا خصوصی پیغام پیش کیا، ‎صومالی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کو صومالیہ کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔ صومالی وفد میں شیخ نور محمد، حسن حمزہ عدن، عثمان عبداللہی، ادل عبدی، آسمہ ہاغی تھیں جبکہ پاکستان کی طرف سے ‎وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم کا شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراجِ عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شہید گروپ…

14 hours ago

پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ تمام کمانڈرز جنگ…

14 hours ago

ٹیلی کام بل سے ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا شزا فاطمہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے…

14 hours ago

پاکستان میں مالی وسائل کی تقسیم کا نظام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے عالمی بینک

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے پاکستان میں مالی وسائل کی تقسیم کا نظام تبدیل…

14 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔بین الاقوامی…

14 hours ago

نیٹو اجلاس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کی اہم ملاقات یوکرین جنگ پر بڑا سفارتی رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے ترکی میں ہونے والے نیٹو سربراہی…

14 hours ago