پاکستان نیوز پوائنٹ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان کر دیا ۔ کراچی میں صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے ٹول ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور چالان ختم کیے جائیں، حکومتی پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ٹرانسپورٹ شعبے کے لیے فوری ریلیف ناگزیر ہے۔ واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیاہے جس کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر اورڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کی رات اسلام آباد میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دھکے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت مشترکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وانا میں دہشت گردی کی کوشش…
پاکستان نیوز پوائنٹ وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ،…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فوجی حملوں کے…