اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کا بڑا دفاعی قدم امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ اس تعیناتی سے متعلق گرین لینڈ کی حکومت کو پیشگی طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے نوراڈ (NORAD) نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی فضائیہ کے جنگی طیارے جلد گرین لینڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچیں گے۔ نوراڈ کے مطابق اس عمل میں ڈنمارک کی حکومت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی موجود ہے اور امریکی فورسز کو تمام ضروری سفارتی اجازت نامے حاصل ہیں، تعیناتی دفاعی منصوبہ بندی کا حصہ ہے اور اس کا مقصد خطے میں فضائی نگرانی اور دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔ واضح رہے کہ گرین لینڈ ڈنمارک کا ایک خودمختار علاقہ ہے، امریکا اور ڈنمارک کے درمیان 1951 میں گرین لینڈ کے دفاع سے متعلق ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت امریکا نے ممکنہ بیرونی جارحیت کی صورت میں گرین لینڈ کے دفاع کا عزم کیا تھا۔ بعد ازاں 1958 میں امریکا اور کینیڈا نے سرد جنگ کے دوران نوراڈ معاہدے پر دستخط کئے تھے، جس کا بنیادی مقصد شمالی امریکا کو درپیش فضائی خطرات اور بیلسٹک میزائل لانچنگ کی بروقت نگرانی اور اطلاع فراہم کرنا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کی خلائی تاریخ میں بڑا اعزاز مسلح افواج کا قوم اور سائنسدانوں کے نام خصوصی پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی مسلح افواج کی قیادت نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن…

20 hours ago

اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی…

20 hours ago

پاکستان اور روس کا اہم فیصلہ تجارت توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھایا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو…

20 hours ago

برطانوی فضائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے نئی حکمت عملی

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کی فضائیہ (رائل ایئر فورس) نے ممکنہ ڈرون حملوں اور تخریب…

20 hours ago

امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران…

20 hours ago