اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کا گرین لینڈ پر کنٹرول کا اعلان پیچھے ہٹنے سے انکار

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کے اپنے منصوبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس اعلان سے نیٹو اتحاد میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے جب کہ یورپی یونین نے امریکا کے خلاف تجارتی اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے (رائٹرز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کے اپنے ارادے کو دوٹوک انداز میں دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں ”واپس جانے کا کوئی راستہ نہیں“۔ انہوں نے اس امکان کو بھی مسترد نہیں کیا کہ امریکا اپنے مقصد کے لیے طاقت کا استعمال کر سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ بیان نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے گفتگو کے بعد دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ امریکی قومی سلامتی اورعالمی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے اور اس پر امریکا کا مؤقف حتمی ہے۔رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں وہ گرین لینڈ میں امریکی پرچم تھامے دکھائی دیتے ہیں، جب کہ ایک اور تصویر میں نقشے کے ذریعے کینیڈا اور گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ دکھایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے بعض لیک شدہ پیغامات بھی جاری کیے، جن میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا وہ پیغام شامل تھا جس میں انہوں نے گرین لینڈ کے معاملے پر ٹرمپ سے سوال کیا تھا۔ٹرمپ کے اس مؤقف نے نیٹو اتحاد کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے، کیونکہ گرین لینڈ ڈنمارک کے زیرِ انتظام ایک خودمختارعلاقہ ہے اور ڈنمارک نیٹو کا رکن ملک ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ تنازع اس اتحاد کو نقصان پہنچا سکتا ہے جو کئی دہائیوں سے مغربی دفاعی حکمتِ عملی کی بنیاد رہا ہےادھر یورپی یونین نے امریکا کے خلاف ممکنہ جوابی اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔ ان میں 93 ارب یورو مالیت کی امریکی درآمدات پر ٹیرف عائد کرنے کا آپشن اور اینٹی کوئرسن انسٹرومنٹ (ACI) کا استعمال شامل ہے، جس کے تحت امریکا کی سرمایہ کاری، بینکاری اور خدمات کے شعبے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ڈنمارک کی وزیرِ معیشت اسٹیفنی لوز نے کہا کہ یہ معاملہ صرف ڈنمارک تک محدود نہیں بلکہ پورے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کا سوال بن چکا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ صورت حال میں کسی بھی آپشن کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے تاہم کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرین لینڈ کے معاملے پر پھیلنے والی تشویش کو ”ہسٹیریا“ قرار دیا۔ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ کے درمیان ایسا حل نکل آئے گا جو دونوں کی سلامتی کو یقینی بنائے گا اور قیادت اس معاملے کو مزید نہیں بڑھائے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم کا شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراجِ عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شہید گروپ…

23 hours ago

پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ تمام کمانڈرز جنگ…

23 hours ago

ٹیلی کام بل سے ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا شزا فاطمہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے…

23 hours ago

پاکستان میں مالی وسائل کی تقسیم کا نظام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے عالمی بینک

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے پاکستان میں مالی وسائل کی تقسیم کا نظام تبدیل…

23 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔بین الاقوامی…

23 hours ago

نیٹو اجلاس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کی اہم ملاقات یوکرین جنگ پر بڑا سفارتی رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے ترکی میں ہونے والے نیٹو سربراہی…

23 hours ago