اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کا سنسنی خیز دعویٰ میکرون جلد اقتدار سے باہر ہو جائیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے بھیجا گیا ایک نجی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ میکرون زیادہ عرصے اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی امریکی کوششوں کے باعث یورپ اور امریکا کے تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔ اس معاملے پر یورپ میں بے چینی پھیل گئی ہے جبکہ مالیاتی منڈیوں میں بھی ہلچل دیکھی گئی ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس معاملے پر بیشتر یورپی رہنماؤں کے مقابلے میں سخت مؤقف اختیار کیا ہے اور یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کے خلاف اپنے مضبوط ترین تجارتی اقدامات کو فعال کرے۔ڈونلڈ ٹرمپ فرانس کے اس فیصلے پر بھی برہم دکھائی دیے کہ وہ ٹرمپ کے مجوزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے سے ہچکچا رہا ہے۔ میکرون نے اس بورڈ کے اقوامِ متحدہ کے کردار پر ممکنہ اثرات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔جب ٹرمپ سے میکرون کے اس مؤقف کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، ’کیا انہوں نے واقعی ایسا کہا ہے؟ خیر، ویسے بھی انہیں کوئی نہیں چاہتا کیونکہ وہ بہت جلد اقتدار سے باہر ہو جائیں گے‘۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’میں فرنچ وائن اور شیمپین پر 200 فیصد ٹیرف لگا دوں گا، پھر وہ [میکرون] شامل ہو جائیں گے اگرچہ ان کی شمولیت ضروری نہیں ہے‘۔اس بیان کے چند گھنٹوں بعد ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر میکرون کے ساتھ ہونے والی نجی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کر دیا۔ اس گفتگو میں میکرون نے لکھا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ٹرمپ گرین لینڈ کے حوالے سے کیا کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے روس سمیت دیگر ممالک کو مدعو کرتے ہوئے جی سیون اجلاس کی میزبانی کی پیشکش بھی کی تھی۔اس پیغام میں میکرون نے ٹرمپ کو اپنا ’دوست‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شام کے معاملے پر مکمل طور پر ان کے ساتھ متفق ہیں اور ایران کے حوالے سے بھی مل کر ’بہت کچھ‘ کیا جا سکتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

7 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

7 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

7 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

7 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

7 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

7 hours ago